اوکاڑہ،26 اکتوبر (اے پی پی) :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کے احکامات کی روشنی میں ضلع اوکاڑہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کوئی دقیقہ فروگذاشت کیئے بغیر روزآنہ کی بنیادپر کاروائیوں میں پیشرفت جاری کردی جس کے نتیجے میں تھانہ شاہبھور پولیس نے دو منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور ملزم ریاض احمدکے قبضہ سے 465 گرام چرس جبکہ ملزم بشارت کے قبضہ سے 19 لیٹرز شراب برآمد کرکےملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔











