عارف والا میں تین روزہ  آل پاکستان شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا  فائنل میچ لاہور کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا 

266

 عارف والا ،26 اکتوبر (اے پی پی ):عارف والا میں تین روزہ  آل پاکستان شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا  فائنل میچ لاہور کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا  پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت  طاہر رندھاوا نے کامیاب ٹیم کے کھلاڑیوں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے  ۔

عارف والا  گرائونڈ میں تین روزہ  آل پاکستان شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ انعقاد پذیر ہوا جس میں ملک بھر سے 18 ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے  زراعت پنجاب طاہر رندھاوا اور پی ٹی آئی کے رہنما رانا شہزاد احمدخاں تھے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ  لاہور اور ساہیوال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا لاہور کی ٹیم نے ساہیوال کی ٹیم کو  12 کے مقابلہ میں 16 پوائنٹ سے شکست دیدی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی آخ میں مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت محمد طاہر رندھاوا  نے کامیاب ٹیم کے کھلاڑیوں میں کیش پرائز  اور ٹرافی تقسیم کی اس موقعہ پر پارلیمانی سیکرٹری محمد طاہر رندھاوا نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد ہونے سے نئی نسل صحت مند اور چست ہوگی نئی نسل کو بری صحبت سے بچانے کیلیے ہم سب کو مل جل کر کھیل کو فروغ دینے کیلیے میدانوں کو  آباد کرنا ہوگا۔