اوکاڑہ پولیس   نے تین بین الصوبائی ڈکیت گینگز کے سرغنہ سمیت 7 ارکان گرفتار کر لئے

85

اوکاڑہ، 15 اکتوبر(اے پی پی ): تھانہ صدر پولیس رینالہ نےکارروائی کرتے ہوئے تین بین الصوبائی ڈکیت گینگز کے سرغنہ سمیت 7 ارکان گرفتار کر لئے،ملزمان  سے ایک کروڑ 27لاکھ روپے مالیت کے مال مسروقہ، مویشی، گندم گاڑیاں،موٹرسائیکلیں،موبائل نقدی اوراسلحہ بھی  برآمد  کیا   گیا ۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایت پر سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف تھانہ صدررینالہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر رینالہ کی حدود میں 16سے زائد ڈکیتی راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تین بین الصوبائی ڈکیت گینگز کے سرغنہ سمیت 7 ارکان گرفتار کر لئے اورملزمان کے قبضہ سے 27 لاکھ روپے مالیت کا برآمد شدہ مال مسروقہ مالکان کے حوالے کردیاگیا۔مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی ضیاالحق کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ۔

ڈی پی او فیصل شہزاد کی طرف سے پولیس ٹیم  کیلئے  سرٹیفکیٹ اورنقد انعامات کااعلان  بھی کیاگیا ہے ۔