لاہور، 24اکتوبر(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنے مر ضی جلسے کر لیں حکومت قائم ہے اور قائم رہیگی،عمران خان بطور وزیر اعظم اور حکومت آئینی مدت پوری کرینگے،عمران خان اصولوں کی سیاست کرتے ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
ہفتہ کو یہاں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے ملاقات میں سیاسی اور دیگر امور پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کی فساد اور انتشار کی سیاست کامیاب نہیں ہونے دینگے۔22کروڑ پاکستانی اپنے دفاعی اداروں کیساتھ متحد کھڑے ہیں۔ عام انتخابات 2023میں ہی ہوں گے جسکا اپوزیشن انتظار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کر پشن کے خاتمے اور شفافیات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔
اس موقع پر بریگیڈر(ر)اعجاز شاہ نے کہا کہ عوام نے تحر یک انصاف کو پانچ سال حکومت کا مینڈ یٹ دیا ہے۔کرپشن کا خاتمہ اور بلاتفر یق شفاف احتساب کا وعدہ پورا کرینگے۔ آئین وقانون کی حکمرانی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جارہا ہے ۔











