ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈظفر اقبال  کا بہاولپور کا  دورہ کیا

111

 

احمدپورشرقیہ،04اکتوبر(اےپی پی ):ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈظفر اقبال  نے بہاولپور کا دورہ کیا، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

دربار پولیس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں  نے  کہا کہ جنوبی پنجاب میں نئی پولیس کے قیام سے عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے ،پولیس کا امیج بہتر کرنے کے لیے عوام کی جانب دیکھنےکی بجائے اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے۔انہوں  نے  کہا کہ  کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے مرتکب عناصر کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں،  ضلعی سربراہان پولیس ملازمین کی فلاح وبیبود کو یقینی بنائیں۔

 اس موقع پر ڈی پی او رحیم یار خان منتظر مہدی، ڈی پی او بہاول نگر عبدالقدوس بیگ، قائم مقام ڈی پی او سلیم خان  نیازی بھی ہمراہ تھے۔