ٹوبہ ٹیک سنگھ میں   پانچ  روزہ  پولیو  مہم  کل  سے شروع ہو   گئی ،  تیاریاں  مکمل

124

ٹوبہ ٹیک سنگھ ، 04 اکتوبر(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کرلیں  ہیں ،پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 05 اکتوبر سے شروع ہوکر 9 اکتوبر تک جاری رہیگی ۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے ایم پی اے سعید احمد، پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق کے ہمراہ   ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منعقدہ تقریب میں بچوں کو ویکسئین کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر  نے  کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 3 لاکھ 92 ہزار بچوں کو ویکسئین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ہدف کے حصول کے لئے محکمہ تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔

ممبر صوبائی اسمبلی  سعید احمد نے کہا کہ  حکومت ملک کو پولیو سے پاک رکھنے کیلئے سنجیدہ ہے ۔ پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق  نے کہا کہ والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسئین کے قطرے لازمی پلائیں۔

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے بھی اجلاس ہوا ۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور  ہدف حاصل کرنے کی ہدایت کی۔