وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ان کے ماموں کی وفات پر تعزیت

4

لاہور،4 اکتوبر ( اے پی پی):​ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے  وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

وزیر اعظم نے محسن نقوی کے ماموں اکمل حسین نقوی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی اور  ان  کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

​ملاقات کے دوران وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو گزشتہ شب ہونے والے اہم مذاکرات اور ان کی پیش رفت کے حوالے سے بھی  تفصیلی بریفنگ دی۔