بورے والا، یکم اکتوبر(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگ زیب اور میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر محمد یار کی قیادت میں میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے شہر کے مختلف بازاروں میں 35 سال سے بند نکاسی آب کے لئے قدیم سیوریج نالے کی صفائی کے لئے ایک گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا ہے جسکے تحت میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے اس نالے پر قائم مستقل تجاوزات کو مسمار کرنا شروع کردیا ہے جس نے ناصرف بازار کشادہ ہوجائیں گے بلکہ نکاسی آب کا ایک مربوط نظام بھی از سر نو بحال ہوجائیگا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگ زیب نے کہا ہے کہ اس آپریشن کے راستے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور نالے کی سو فیصد صفائی کا کام مکمل کروایا جائے گا۔











