بورے  والا؛ ریس لگاتی دو بسوں میں سے ایک بس نے رکشہ کو کچل ڈالا، تین افراد جانبحق

118

بورے  والا،18اکتوبر(اے پی پی ):ریس لگاتی دو بسوں میں سے ایک بس نے رکشہ کو بری طرح کچل ڈالا،رکشہ میں سوار دو حقیقی بہنوں اور رکشہ ڈرائیور سمیت تین افراد جانبحق جبکہ  دو بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو  گئے  ہیں ،رکشہ میں سوار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،رکشہ کو کچل کر ڈرائیور بس سمیت فرار ہو  گیا ۔زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا  ہے ۔