بورے والا،21 اکتوبر(اے پی پی ): پاکستان بیت المال نے مدینہ کالونی کی رہائشی غریب محنت کش گھرانہ کی ذہین طالبہ کیلئے امدادی چیک جاری کر دیا ہے ۔ ہونہار طالبہ فرح خالق نے بی ایس سی کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، اسے کے تعلیم اخراجات اور مالی امداد کیلئے پاکستان بیت المال کے چئیرمین کی ہدایت پر 50 ہزار کا امدادی چیک جاری کیا گیا ہے ۔











