بیگم ثمینہ عارف علوی کی گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بلوچستان کی ممتاز سماجی خاتون رہنماء ثریا علاؤالدوین نے ملاقات

385

کوئٹہ، 23 اکتوبر( اے پی پی) : بیگم صدر مملکت ثمینہ عارف علوی سے جمعہ کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بلوچستان کی ممتاز سماجی خاتون رہنماء ثریا علاؤالدوین نے ملاقات کی اور انہیں بلوچستان میں سماجی شعبے میں غریب اور نادار افراد کی مدد کے لیے جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ بیگم صدر مملکت نے سماجی شعبے میں جاری اقدامات پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خدمت انسانی ہی دراصل معاشرتی خدمات کا خاصہ ہے۔