راولپنڈی، 10 اکتوبر (اے پی پی): تھانہ سول لائنز پولیس کی اہم کارروائی،ڈکیتی،سینچنگ اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا ملزم عمیر دانش گرفتار، اکیس چوری شدہ موٹرسائیکل اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ وایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم عمیر دانش نے موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔گینگ کے دیگر ملزمان شہباز،مشتاق،اسد اورابوبکرقبل ازیں گرفتار ہوچکے ہیں،جن سے شناخت پریڈ کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی۔
سی پی اومحمد احسن یونس نے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار،ایس ایچ اوسول لائنز اورپولیس ٹیم کو شاباش دی اور ہدایت کی کہ گینگ کے دیگر ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعدمال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے اور گینگ کے سہولت کاروں کو گرفتارکیاجائے۔











