عالمی یوم ذہنی صحت،  چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان میں تقریب کا انعقاد

364

ملتان،10 اکتوبر (اے پی پی):عالمی یوم ذہنی صحت  کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا اہتمام شعبہ نفسیات چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے کیا گیا اور تقریب میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچوں آفیسرز و سٹاف نے بھر پور شرکت کی۔

 سینئر چائلڈ سائیکالوجسٹ لیزا تبسم نے انسانی نفسیات خصوصاً بچوں کی نفسیات، ان کو درپیش ذہنی مسائل اور ذہنی کونسلنگ کے حوالے سے لیکچر دیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر میں 50 سے زائد لاوارث بے آسرا بچے مقیم ہیں جن میں 5 بچے سپیشل چائلڈ ہیں، بچوں کو ضروریات زندگی کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی صحت کا بھی ہر طرح سے خیال رکھا جاتا ہے تاکہ یہ لاوارث بے آسرا گھر سے بھاگے بچے بھی معاشرے میں اپنا مفید کردار ادا کر سکیں۔