سکھر,26اکتوبر(اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نے آئی بی اے میں زیر تعلیم طلباءو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ یہ فخر کی بات ہے آئی بی اے سکھر نے میرٹ کو قائم کیا ہے اور امید ہے جو بچے یہاں سے پڑھ کر جائیں گے وہ میرٹ کا سلسلہ قائم و پختہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کورونا کے دوران سمارٹ لاک ڈاون کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں،کورونا وبا کے دوران پاکستانی قوم نے ایک منظم قوم ہونے کا ثبوت دیا،قومی سطح پر نظم و ضبط کی وجہ سے ہم نے اس وبا پر بہت حد تک قابو پالیا ہے۔صدر عارف علوی نے کہا کہ حکومتی ویژن کے باعث اب دوسرے ممالک ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہتے ہیں،مشکل حالات کے باوجود معاشی حالات میں بہتری آرہی ہے۔











