گوادر،26 اکتوبر(اے پی پی): ضلع گوادر میں پولیو کی خصوصی مہم کا ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے آغاز کردیا گیا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل انیس طارق بلوچ نے سول ہسپتال گوادر میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر خصوصی پولیو مہم کا افتتاح کردیا اانھوں نے بتایا کہ ضلع گوادر کی مجموعی آبادی 212000ہے اور ضلع گوادر میں پولیو ویکسین کے حوالے سے 36040بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ڈی ایچ او نے بتایا کہ بیس یونین کونسلوں میں 23 سپروائزر اور گھر گھر پولیو ویکسین پلانے والی 154ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ضلعی افسر محکمہ صحت نے بتایا کہ ضلع گواد رمیں 36 ایریا انچارج بائیس فیکس سینٹر اور 9 ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں پاکستان کوسٹ گارڈ کی خصوصی تعاون کی بدولت ساحلی مقامات میں واقع چیک پوسٹوں پر پولیو ٹیمیں بلاوخوف وخطر خدمات سرانجام دے رہی ہیں ایم ایس ڈاکٹر عبدالطیف دشتی نے اے ڈی سی کو بتایا کہ سول ہسپتال گوادر میں چوبیس گھنٹے پولیو ویکسین پلانے کی سہولت میسر کی گئی ہے ضلعی انتظا میہ اور کمشنر مکران ڈویژن طارق قمر کی خصوصی توجہ ودلچسپی کی بدولت مکران ڈویژن میں کوئی بھی والدین پولیو ویکسین پلانے کا انکاری نہیں ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر غلام فاروق ہوت نے پولیو مہم کے موقع پر بتایا کہ ضلع گوادر میں پولیو مہم کے دوران خدمات سرانجام دینے والی ٹیموں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کیلئے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے مانیٹرز رکھنے کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی پولیو ایوننگ میٹنگ کا انعقاد بھی باقاعدگی سے کیا جاتاہے۔











