سیالکوٹ،24اکتوبر( اے پی پی ): معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے امور نوجواناں عثمان ڈار، صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق نے گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج میں بی ایس چار سالہ پروگرام کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر اقبال کی نوجوان نسل کو اعلی تعلیم کے مواقع مقامی سطح پر فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔
اس موقع پرووائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر مختار حسین شاہ، پرنسپل ڈاکٹر مجاہد بخاری، ڈی ڈی کالجز اقبال کلویا، ڈاکٹر امجد ایوب بھٹی سپانسر سکالر شپ برائے کیمسٹری سٹوڈننس ، چودھری الیاس بھی شریک تھے۔











