سیالکوٹ میں  26سے30اکتوبر تک جاری رہنے والی قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر  دیا  گیا

107

سیالکوٹ،24اکتوبر(اے پی پی): صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذیشان جاوید نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دھارووال سیالکوٹ میں  26سے30اکتوبر تک جاری رہنے والی قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر  دیا ۔اس  موقع پر  انہوں نے پلے گروپ کی پانچ سال سے کم عمر ننھی طالبات کو اپنے ہاتھوں سے پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے ۔

صوبائی وزیرچودھری محمد اخلاق اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ پولیو کی لعنت سے ملک کوپاک کرنے کیلئے پولیو مہم کو اس انداز میں آگے بڑھایا جارہا ہے کہ کوئی ایک بچہ بھی پولیو کے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم چودھری اور ڈی ایچ او ڈاکٹر افضل بھلی، پرنسپل صائمہ فضل اور رہنما پی ٹی آئی  چودھری الیاس بھی موجود تھے۔