شاہد خان آفریدی کا چیرمین پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن منتخب ہونا خوش آئند ہے: جمیل کامران

436

 ملتان ،14اکتوبر(اے پی پی ):محمد جمیل کامران چیف کواڈینئیٹر ملتان بہاولپور ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے کہا ہے کہ سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم لجینڈری آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا چیئرمین پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن منتخب ہونا خوش آئند ہے ان کے آنے سے ڈس ایبلڈ کرکٹرز کی حوصلہ افزائی ہوگی اور کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے بہترین مواقع میسر آئیں گے جبکہ امیر الدین انصاری سیکرٹری پی ڈی سی اے کی کاوشیں بھی قابل تحسین ہیں جن کی بدولت کھلاڑیوں کو تربیت کے نئے مواقع میسر آتے ہیں.

وہ شاہد خان آفریدی کے چیئرمین پی ڈی سی اے بننے کی خوشی میں ملتان ریجن ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم  اور بہاولپور ریجن ڈس ایبلڈ کرکٹ کے مابین کھیلے گئے میچ کے موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کررہے تھے۔ ملتان ریجن نے پہلے کھیلتے ہوئے 196رنز بنائے اور ان کے نو کھلاڑی آوٹ ہوئے. غلام محمد ملک. 56 عمیزالرحمن. 38.ماجد حسین. 37..زبیر سلیم. 35.رنز بنائے. بہاولپور ریجن کی طرف سے عابد حسین. محمد آصف. 2.2.جبکہ عمیر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بہاولپور ریجن 180رنز بنا سکی. عابد حسین. 55.محمد نعمان. 47.عدنان وقار. 30.رنز بنائے. اللٰلہ دتہ. زبیر سلیم. 3.3.وکٹ حاصل کی. محمد ارسلان. محبوب اقبال ایمپائرز. بلال حنیف سکور تھے۔