ملتان, یکم اکتوبر (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود نے کہا کہ شاہ شمس پارک اور ڈوگر پارک میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔شاہ شمس پارک میں اے فاریسٹیشن کے تحت بھرپور شجر کاری کریں گے۔ڈوگر پارک میں جاکنگ ٹریک کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈوگر پارک ،شاہ شمس پارک اور عام خاص باغ کے دورہ کے موقع پر کیا ۔اُنھوں نے مزید کہا کہ پارکوں میں عوامی سہولیات اور لینڈ سکیپنگ پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں ۔عام خاص باغ میں ٹوائلٹ بلاک کی تنصیب کو یقینی بنا رہے ہیں ۔ڈوگر پارک میں جاکنگ ٹریک ، ٹوائلٹ بلاک اورگارڈن لائیٹس کی تنصیب کے لیئے کام جاری ہیں ۔شاہ شمس پارک میں سایہ دار گھنے درختوں کے ساتھ لینڈ سکیپنگ،گزیبوز ،ٹریکس سمیت تمام سہولیات مہیا کریں گے۔پارک میں شجر کاری کے لیئے مربوط حکمت عملی تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔اُنھوں نے مزید کہا کہ تمام پارکوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کی جلد از جلد کوشش کریں گے۔اس مو قع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ مشتا ق خان ،ڈائر یکٹر ہا رٹی کلچر چو ہدری غلام نبی اور دیگر آفیسران بھی مو جود تھے۔











