شجاع آباد؛عید میلادالنبیﷺ کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے امن کمیٹی کا اجلاس 

100

شجاع آباد ، 27 اکتوبر (اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی شجاع آباد محمد زبیر  کی  زیر صدارت  امن کمیٹی کا   اجلا س ہوا۔ جس میں   عید میلادالنبی(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے شرکاء نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔

 صاحبزادہ حسیب خان اظہری نے گستاخانہ خاکوں کے    بارے میں   مزمتی قرارداد پیش کی جس پر شرکاء  نے غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ خاکے بنانے والے خاک میں مل جائیں گے لیکن میرے نبی کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا۔

مولانازبیر احمد صدیقی صاحب نے فرمایا کہ ہمیں فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے ان کی بنائی گئی  اشیاء کو خرید نا  نہیں  چاہیے ۔ انہوں نے کہا اسلام ہمیں محبت پیار اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی شجاع آباد حسب سابق عید میلادالنبی کے موقع پر اعلیٰ ترین انتظامات کرے گی اور جلوس روٹس پر صفائ،چھڑکاؤ،کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا  اور راستوں سے رکاؤٹوں کو دور کیا جائے گا۔