زمبابوے کرکٹ ٹیم ، ایک روزہ سیریز کیلئے پاکستان پہنچ گئی،ایک ہفتہ قرنطینہ میں گزارے گی

87

اسلام آباد، 20اکتوبر(اے پی پی): پاک-  زمبابوے کرکٹ سیریز کیلئے زمبابوے کرکٹ ٹیم  فلایٹ کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی ،اسلام آباد ائیرپورٹ پر پی سی بی حکام نے زمبابوے کی ٹیم کا استقبال کیا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق زمبابوے کی ٹیم ایئرپورٹ سے ہوٹل روانہ ہوگی جہاں  ٹیم قرنطینہ میں ایک ہفتہ گزارے گی۔

ٹیم ہوٹل پہنچنے پر زمبابوے اسکواڈ کے کوویڈ 19 ٹیسٹ لیے جائیں گے ،مہمان اسکواڈ آج سے اپنے سات روزہ آئسولیشن کی مدت پوری کرے گی۔

زمبابوے کی ٹیم پاکستان میں تین ون ڈے میچز کھیلے گی،  پہلا ون ڈے میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی  میں کھیلا جائے، دوسرا ون ڈے یکم نومبر  اور تیسرا اور آخری میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔