ضلعی انتظامیہ پشاور کا ٹماٹر کو بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

56

پشاور، 29اکتوبر(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ پشاور نے ٹماٹر کو بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چھ ٹرک ٹماٹر سبزی منڈی میں نیلام کر دیے۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد صہیب بٹ نے ٹماٹروں کے چھ ٹرکوں کو سرکاری تحویل میں لے کر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان کی نگرانی میں آج سبزی منڈی میں انکو نیلام کر دیا۔

ترجمان ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق نیلامی سے آج ٹماٹروں کے نرخوں میں واضح کمی دیکھنے کو ملی کیونکہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ خوراک اور دیگر افسران روزانہ کی بنیاد پر منڈیوں میں بولی کی نگرانی کرتے  ہیں  اور بولی کے بعد سرکاری نرخ نامہ جاری کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پشاور نے انتظامی افسران کو پشاور بھر میں سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کرنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل بھجوانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

نیلامی کے دوران محکمہ فوڈ کے انسپکٹر محسن نثار اور ایگریکلچر آفیسر حامد عثمان بھی موجود تھے۔