پشاور؛محکمہ خوراک کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری، مزید 16 افراد گرفتار

82

 

پشاور، 29اکتوبر(اے پی پی): محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 16 افراد کو گرفتار کرلیا۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان اور محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاورآ فتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے شاہ عالم سستا بازار کا دورہ کیا، مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور شہریوں سے سستا بازار سے ملنے والی سہولیات کے  بارے میں  آگاہی حاصل کی جس پر عوام نے اطمینان کا اظہار کیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم فلور ملوں سے آٹے کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری ارسال کئے۔

بعد ازاں پشتخرہ میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 16 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں دودھ و دہی فروش، سبزی و پھل فروش، جنرل سٹور و بیکری مالکان، قصائی اور دیگر شامل ہیں۔