ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں  چھبیس تا تیس اکتوبر تک پانچ روزہ انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی

367

نوشہرہ ورکاں، 24 اکتوبر(اے پی پی):  ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں بھی چھبیس تا تیس اکتوبر تک پانچ روزہ انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی،تحصیل نوشہرہ ورکاں  میں پانچ سال تک عمر کے  بانوے ھزار ستانوے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لیے 214 موبائل ٹیمی27 فکس ٹیمیں. چھ ٹرانزٹ ٹیمیں۔مین بازار کے لیے ایک ٹیم ۔اور پچیس یونین کونسلوں میں پچیس ایم او۔ اور چھتیس ایریا انچارج مقرر کیے گئے ھیں۔

 پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال۔ ڈی ڈی ایچ او  ڈاکٹر مقصود ظفر مان۔ اور ایم ایس سرجن  ڈاکٹر عرفان ریاض نے کیا اور شہر و علاقہ کے معززین بھی شریک تھے۔

اور اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا اور عملہ کو ھدائت کی ھے کہ انسداد پولیو مہم میں تمام ورکر پوری محنت اور توجہ سے حصہ لیں۔