سپریم کورٹ بار کونسل کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کا سلسلہ جاری

447

سکھر،24اکتوبر( اے پی پی): سپریم کورٹ بار کونسل کے سالانہ انتخابات میں سندھ سے نائب صدر کیلئے امیدوار نامور وکیل عمران شمسی نے کہا ہے کے وکیل برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں سپریم کورٹ بار کونسل کے الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد وکلاء برادری کے جائز حقوق دلانا ہے ماضی کے عہدے داروں نے وکلاء برادری کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر صرف اپنی گاڑیاں چمکائی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیشن کورٹ بار میں وکلاء برادری کے اعزاز میں دئے جانے والے ظہرانے و میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ سنئیر وکلاء میاں اسلم،ایاز فاروق،راشد و دیگر موجود تھے ،ایڈوکیٹ عمران شمسی کا مزید کہنا تھا کہ ہم وکلاء کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہی اپنی عبادت سمجھتے ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے وکلاء برادری کے ہمراہ وکلاء کے حقوق کیلئے نعرے بازی اور انہوں نے امید ظاہر کی اور عزم کا اظہار کرتے ہوئے وکلاء کو یقین دلایا کے وہ منتخب ہوکر وکلاء کو درپیش مشکلات اور انکے انکےجائز حقوق کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کوشش کرینگے۔