ضلع گوجرانوالہ   کی  پانچ تحصیلوں میں   پندرہ سہولت  بازار قائم ، عوام کو سستے داموں معیاری اشیاء کی   فراہمی ہو  رہی

310

نوشہرہ ورکاں،24 اکتوبر (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر پنجاب بھر میں سہولت بازار لگانے کا تجربہ کامیاب رہا، عوام بچت کی خاطر سہولت بازاروں کا رخ کرنے لگی۔ ضلع گوجرانوالہ میں بشمول نوشہرہ ورکاں پانچ تحصیلوں اور گوجرانوالہ شہر میں پندرہ سہولت  بازار قائم کیے گئے ہیں ۔سہولت بازاروں کا مقصد معیاری اشیاء سستے داموں عوام کو  فراہم کرنا ہے اور اس مقصد میں تجارتی حلقوں کا بھی تعاون شامل کیا گیا ہے ۔

نوشہرہ ورکاں میں اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال، سی او کنور عثمان سعید اور تحصیلدار محمد اکرم گوجرکی نگرانی میں  سہولت بازار تحصیل آفس احاطہ  میں واقع لان میں لگایا گیا ہے اور تتلے عالی میں بھی سہولت بازار لگایا دیا  گیا ہے،جہاں روز مرہ استعمال ہونے والی تمام اشیاء خوردونوش عوام کو سستے داموں فراہم کرنے کے لیے رکھی گئی ہیں۔جن میں سبزیاں،پھل دالیں،آٹا،  گھی ،آئل ،مشروبات ، چکن،بیف، انڈے ،  چینی، مصالحہ جات اور  دیگر سامان شامل  ہے  اور گورمے پوائنٹ بھی بنایا گیا ہے اور ایمرجنسی کے لیے میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا ہے۔

اس حوالے سے   عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پرچون میں انڈے کی قیمت اٹھارہ سے بیس روپیے تک پہنچ گئی ہے اور فارمی انڈے کی یہ بلند ترین  قیمت ماضی میں مثال نہیں ملتی۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پنجاب سے انڈے کی رسد کراچی اور افغانستان ہونے سے اس موسم میں بھی انڈے کی قیمت آسمان کو چھونے لگی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ انڈے کی بین الاصوبائی سطح پر نقل و حرکت پر پابندی لگائی جائے۔