بورے والا،24 اکتوبر (اے پی پی): ڈپٹی کمشنروقاص رشیدنے ریسورس سنٹرمیں بچوں کوقطرے پلاکر پانچ روزہ پولیومہم کاافتتاح کر دیا ،ضلع بھر میں 26سے30اکتوبر تک پولیومہم جبکہ کیچ اپ ایکٹیویٹی29اور30 اکتوبرتک کی جائیگی۔ اس حوالے سے آگاہی کیلئے سیمینارکاانعقادبھی کیاگیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنروقاص رشیدکا کہنا تھا کہ پولیومہم کی کامیابی کیلئے تمام سرکاری محکمے بھرپورکرداراداکریں، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ یہ صرف سرکاری اداروں ہی کی نہیں بلکہ ہرشہری کی ذمہ داری ہے کہ اس مہم کوکامیاب بنائیں۔
انہوں نے بتایاکہ ضلع وہاڑی میں پولیومہم کے دوران5لاکھ70ہزار6سو بچوں کوحفاظتی ویکسین پلائی جائے گی،والدین بچوں کوعمربھرکی معذوری سے بچانے کیلئے پولیوکی حفاظتی ویکسین ضرورپلائیں ۔پولیوٹیمیں کورونا کے خطرات کے پیش نظرکوروناایس اوپیزپربھی عملدرآمدیقینی بنائیں۔ کوروناسے بچاؤکیلئے پولیوٹیموں کوفیس ماسک اورسینی ٹائزرکاستعمال بھی ضرورکریں ۔
اس موقع پرسی ای اوہیلتھ ڈاکٹرانجم اقبال نے کہاکہ پولیومہم کیلئے مجموعی طورپر1429ٹیمیں فرائض انجام دینگی۔پولیوکے حفاظتی قطرے پلانے کیلئے 104فکسڈ1241موبائل اور84ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔پولیومہم کیلئے 90یو سی ایم اوز اور264ایریاانچارج بنائے گئے ہیں۔











