لاہور،16 اکتوبر:(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خوراک کے عالمی دن کے موقع پر 5نئے اقدامات کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے بڑےاقدامات کیں ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ آفس میں تقریب منائی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے موٹر وے سکواڈ اور نئی آپریشنل ٹیم بائیک سکواڈ کا بھی افتتاح کیا۔ اور اس کے علاوہ صوبہ بھر میں لیکٹو سکین مشینوں کی فراہمی، فری ملک ٹیسٹنگ اورباڈی کیم سرویلنس سسٹم کا بھی افتتاح کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر لیکٹو سکین مشین،باڈی کیمروں ،موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری اور بائیک سکواڈ کی موٹر سائیکلوں کا معائنہ کیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو بریفنگ دی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ ورلڈ فوڈڈے پر حکومت پنجاب نے شہریوں کو محفوظ خوراک فراہم کرنے کیلئے بڑے اقدامات کا آغاز کیا۔لاہور، اسلام آباد موٹر وے پر فوڈ پوائنٹس کی نگرانی کیلئے پہلی بار موٹروے سکواڈتشکیل دیا ہے۔فوڈ اتھارٹی موٹروے سکواڈ سکھیکی،سیال موڑ،بھیرہ،کلر کہاراور چکری ریسٹ ایریاز میں قائم فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت معیاری دودھ کی فراہمی کے لیے 36اضلاع میں جدید لیکٹو سکین مشنین فراہم کر دی گئی ہیں۔لیکٹو سکین مشین کی مدد سے دودھ کے معیار کو چیک کرنے لیے فوری ٹیسٹ کیا جا سکے گا۔لیکٹو سکین مشین دودھ میں کی جانے والی ہر قسم کی ملاوٹ کو چیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔جدید باڈی کیمروں کی مدد سے فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی سرویلنس کا آغاز کیا گیا ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہاشیاء خوردونوش کو چیک کرنے والی ٹیموں کی اب نگرانی کی جاسکے گی۔باڈی کیمروں کی مدد سے ٹیموں کی لائیو آڈیو،ویڈیونگرانی کیساتھ ساتھ لوکیشن کی بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملاوٹ سے پاک محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں فری ملک ٹیسٹنگ کا آغاز کر دیا گیا۔200ملی لیٹردودھ کا نمونہ بمعہ شناختی کارڈ لائیں اور فوری رزلٹ حاصل کریں۔پنجاب کے 36اضلاع میں ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے فوڈ اتھارٹی بائیک سکواڈ کا قیام عمل میں لایا گیا۔فوڈ اتھارٹی بائیک سکواڈ کی مدد سے گلی کوچوں اور تنگ بازاروں میں قائم فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جائیگی۔عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ورلڈ فو ڈ ڈے کے موقع پر ہم عہد کرتے ہیں عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔وزیر اعظم کے ویژن کے تحت عوام تک معیاری خوراک پہچانااولین ترجیح ہے۔شہریوں کو حفظان صحت کے مطابق معیاری خوراک مہیا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم بلاامتیاز جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ملاوٹ مافیاکو انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔











