سعودی سفیر  نواف بن سعید المالکی کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،نیول  چیف امجد خان نیازی سے ملاقات

173

اسلام آباد،16 اکتوبر(اے پی پی ):سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی  نے  نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں  انہوں  نے   پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون سمیت  خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ  خیال کیا  گیا ۔

سعودی  سفیر  نے امیرالبحر کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔