شکرگڑھ،23اکتوبر( اے پی پی): صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجا ب پیر سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجا ب سردار محمد عثمان بزدار کے خواب گڈ گو رننس ،ٹر انسپرنسی اور سروس ڈیلو ری کو ہر صورت شرمند ہ تعبیر کیا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، عوام کی مشکلات کا فوری ازالہ ان کی اولین ترجیح ہے۔
انہو ں نے یہ بات ڈسٹرکٹ کمپلیکس نارووال میں وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سننے کے بعد سائلین سے خطا ب کرتے ہوئے کہی، صوبائی وزیر اوقاف پنجاب نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کے مسائل کو سنا اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو حل کرنے کی ہدایت کی۔
صوبائی وزیر اوقاف پنجاب نے ڈپٹی کمشنر شاہد زمان لک اور ٹائیگر فورس کے ممبران کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگنے والے سہولت بازار اور عام مارکیٹ کا بھی دورہ کیا۔
دورہ کے دوران صوبائی وزیر اوقاف پنجاب نے سہولت بازار میں فوڈ،زراعت ،لائیوسٹاک اور مارکیٹ کے سٹالز پر اشیاءکی قیمتوں اور کوالٹی کا بغور جائزہ لیا۔
صوبائی وزیراوقاف نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شاندار سہولت بازاروں کے قیام پر ڈپٹی کمشنر نارووال اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہو ئے کہا کہ نارووال میں قائم کردہ سہولت بازار پنجاب کے دیگر اضلاع کے لئے رول ماڈل ہیں ان بازاروں میں صارفین کے لئے کئے جانے والے اقداما ت انتہائی قابل تحسین ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ مافیا کے دن گنے جا چکے ہیں اور اب شہریوں کو صاف ستھری اور ملاوٹ سے پاک اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
صوبائی وزیر اوقاف نے کہا کہ شہریو ں کو سستی اورصاف ستھر ی اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب حکومت کی طر ف سے سہو لت بازاروں کا قیام ایک انقلابی قدم ہے، جس کی بدو لت عام شہریو ں کو بھر پور ریلیف مل رہا ہے-پنجاب بھر کے تمام سہولت بازاروں میں چینی اور آٹا وافرمقدار میں موجود ہے اورعام شہری باآسانی خرید وفروخت کررہے ہیں، صوبا ئی وزیر اوقا ف پنجا ب نے سہو لت بازار میں سبزیوں ،پھلوں ،کریانہ ، گوشت اور آٹے کے سٹال کا بھی معائنہ کیا، اور دیگر اشیاءکے ساتھ ساتھ آٹا کی کوالٹی اور وزن کو بھی چیک کیا۔
ڈپٹی کمشنر نارووال نے صوبائی وزیر اوقاف پنجاب کو پرائسز کے حوالے سے بتایا کہ ظفروال میں ایک جبکہ شکرگڑھ اور نارووال میں دو دو سہو لت بازاروں کے علاوہ قلعہ احمد آباد اور بدوملہی میں بھی ٹاؤن کمیٹی کی سطح پر سہولت با زار لگا ئے گئے ہیں جہاں پر آٹا اور چینی وا فر مقدار میں موجود ہے اور سہو لت با زار میں شہریوں کو عام مارکیٹ سے کئی گنا سستی اشیاءخوردو نوش کی فراہمی کا سلسلہ جا ری ہے۔
ڈی سی نارووال نے بتایا کہ پر ائسز کے حوا لے سے جاری مہم کے دوران ذخیرہ اندوزی ،ملا وٹ اور اوور چارجنگ کی مد میں پچھلے دو تین رو ز کے دوران ضلع بھر میں 45 مقد مات درج کرا دیئے گئے ہیں-
اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر ،ریسکیو 1122 اور تحصیل کونسل و میونسپل کمیٹی کے افسران مو جود تھے۔ صوبائی وزیر اوقاف نے کہا کہ شہریو ں کو سستی اورصاف ستھر ی اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب حکومت کی طر ف سے سہو لت بازاروں کا قیام ایک انقلابی قدم ہے، جس کی بدو لت عام شہریو ں کو بھر پور ریلیف مل رہا ہے-پنجاب بھر کے تمام سہولت بازاروں میں چینی اور آٹا وافرمقدار میں موجود ہے اورعام شہری باآسانی خرید وفروخت کررہے ہیں، صوبا ئی وزیر اوقا ف پنجا ب نے سہو لت بازار میں سبزیوں ،پھلوں ،کریانہ ، گوشت اور آٹے کے سٹال کا بھی معائنہ کیا، اور دیگر اشیاءکے ساتھ ساتھ آٹا کی کوالٹی اور وزن کو بھی چیک کیا۔
ڈپٹی کمشنر نارووال نے صوبائی وزیر اوقاف پنجاب کو پرائسز کے حوالے سے بتایا کہ ظفروال میں ایک جبکہ شکرگڑھ اور نارووال میں دو دو سہو لت بازاروں کے علاوہ قلعہ احمد آباد اور بدوملہی میں بھی ٹاؤن کمیٹی کی سطح پر سہولت با زار لگا ئے گئے ہیں جہاں پر آٹا اور چینی وا فر مقدار میں موجود ہے اور سہو لت با زار میں شہریوں کو عام مارکیٹ سے کئی گنا سستی اشیاءخوردو نوش کی فراہمی کا سلسلہ جا ری ہے۔
ڈی سی نارووال نے بتایا کہ پر ائسز کے حوا لے سے جاری مہم کے دوران ذخیرہ اندوزی ،ملا وٹ اور اوور چارجنگ کی مد میں پچھلے دو تین رو ز کے دوران ضلع بھر میں 45 مقد مات درج کرا دیئے گئے ہیں-
اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر ،ریسکیو 1122 اور تحصیل کونسل و میونسپل کمیٹی کے افسران مو جود تھے۔