پی ایچ اے ملتان پارکوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لئے کوشاں  ہے

294

ملتان ، 23 اکتوبر (اے پی پی ): پی ایچ اے ملتان پارکوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس روبینہ کوثر  نے کہا  ہے کہ سیکیورٹی گارڈز کو جیکٹس،سٹکس اور ٹارچ کی فراہمی سے سیکیورٹی کا نظام بہتر ہو گا۔پارکوں میں آنے والی فیملیز کو سیکیورٹی فراہم کرنا ادارے کی ذمہ داری ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس نے سیکیورٹی گارڈز میں سیکیورٹی سامان کی تقسیم کے موقع پر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ملازمین پارکوں میں سیکیورٹی کے حوالے سے مستعدی سے ذمہ داریاں سر انجام دیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ  مستقبل میں بھی ضروری سامان کی فراہمی جاری رکھے گےجبکہ پارکوں میں سیکیورٹی کی بہتری کے حوالے سے اقدامات جاری رکھے گے۔