قومی ہاکی کھلاڑیوں کی فٹنس کیلئے پی ایچ ایف نے آسٹریلوی ٹرینر ڈینیل بیری کی خدمات حاصل کرلیں

279

اسلام آباد،27اکتوبر(اے پی پی): قومی ہاکی کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری کے لئے پی ایچ ایف کا بڑا فیصلہ، پی ایچ ایف نے آسٹریلوی ٹرینر ڈینیل بیری کی خدمات حاصل کرلیں، ڈینئل بیری آئندہ ماہ پاکستان پہنچیں گے۔

اس حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر (ر)خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ ڈینئل بیری پاکستان کی قومی سینئر ، جونیئر اور انڈر 16 تک کی ٹیموں کو ٹرین کرینگے ، ڈینئل بیری پاکستانی کھلاڑیوں کو آسٹریلیا میں بھی ٹریننگ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینئل بیری جونیئر ایشیا کپ کی تیاریاں لاہور میں کروائیں گے۔

صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو فٹ کرنے کیلئے بہترین ٹرینر سے معاہدہ کیا ہے، پاکستان ٹیم کو جونیئر ایشیا کپ کھیلنے جنوری میں بنگلہ دیش جانا ہے۔