شکرگڑھ؛ میلہ بابا چڑی سائیں سرکار کے موقع پر کل پنجاب  پنجابی مشاعرہ کا انعقاد

296

شکرگڑھ،25اکتوبر(اے پی پی):ریبہ کلاں میں میلہ بابا چڑی سائیں سرکار کے موقع پر مجلس ماں بولی کے زیر اہتمام کل پنجاب  پنجابی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا، مشاعرے میں نقابت کے فرائض حاجی صابر ناز نے ادا کئے جبکہ ڈاکٹر عارف، صابر ناز، حکیم نعیم ارشد، بشیر کمال اور انیس طارق سمیت پنجاب بھر سے درجن سے زائد شعرا کرام نے اپنا اپنا کلام پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

 رات کی خنکی میں جہاں شعرا نے عوامی اور عشقیہ شاعری سے حاضرین کو محظوظ کیا، وہیں پر شائقین مشاعرہ کی گرما گرم چائے سے تواضع بھی کی گئی۔