مری؛ایوبیہ نیشنل پارک موٹو ٹنل کا افتتاح ،  بیس سال کے   طویل عرصے کے بعد ٹنل کھول دیا گیا

324

مری  ، 30اکتوبر (اے پی پی ): وزیراعظم کے معاون خصوصی ،وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی  ملک امین اسلم نے ایوبیہ نیشنل پارک موٹو ٹنل کا افتتاح کر دیا۔انگریز دور میں مری کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئیے ایوبیہ نیشنل پارک کے قریب موٹو ٹنل کی تعمیر 1891 میں کی گئی تھی جو کہ پچھلی حکومتوں کی عدم توجہی کی وجہ سے بند پڑا ہوا تھا ۔

محکمہ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے تعاون سے  آج تقریبا 20 سال کے عرصے کے بعد سیاحوں کے لئیے اس ٹنل کو کھول دیا گیا۔یہ ٹنل اس وقت فن تعمیر کا ایک شاہکار تھا جسکو اسی حالت میں دربارہ مرمت کی گئی۔ مٹی اور پتھروں سے بنے 240 فٹ لمبے موٹو ٹنل کی چوڑائی چار فٹ اور اونچائی چھ فٹ ہے جو کہ پتھروں اور مٹی سے بنا ہوا ہے  اس ٹنل کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے دونوں اطراف پیدل ٹریک بنا ہوا ہے۔

 ڈونگا گلی تا ایوبیہ ٹریک کی لمبائی چار کلو میٹر ہے اور ایوبیہ سے کوزہ گلی پیدل ٹریک کی لمبائی دس کلو میٹرہے  ۔