مظفرگڑھ،10اکتوبر(اے پی پی):ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے مظفرگڑھ کا دورہ کیا جہاں وہ شہید اے ایس آئی ملازم حسین کے گھر گئے اور انکے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے کہا کہ شہید ملازم حسین نے جرائم کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرکے سر فخر سے بلند اور پولیس کا مجرموں کے خلاف عزم مزید پختہ کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید اے ایس آئی نے ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کیا،جس پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شہید کی فیملی کی مکمل کفالت اور دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے۔
آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد فیصل رانا اور ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال بھی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کے ہمراہ تھے۔











