مظفرگڑھ: کار اور  ٹریکٹر ٹرالی  میں تصادم ،2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

104

مظفرگڑھ، 07 اکتوبر(اے پی پی): میانوالی روڈ پر پٹھان ہوٹل   کے  قریب  ٹی پی لنک کینال روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے  میں کار میں سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔کار میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد سوار تھے، جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ بچہ اور ایک مرد شامل ہیں ۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مطفرگڑھ کی ایمبولینسز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شدید زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا ہے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 2 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں ،جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو کار کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا ہے۔