مظفرگڑہ؛ ڈیرہ غازی خان روڈ پر تیز رفتار آئل ٹینکر اوور ٹیک کرتے ہوئے الٹ گیا

87

مظفرگڑہ،27اکتوبر(اے پی پی):ڈیرہ غازی خان روڈ پر  چوک قریشی کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر اوور ٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گیا۔

 ریسکیو ذرائع کے مطاب پی سی او کمپنی کا آئل ٹینکر کراچی سے محمود کوٹ جا رہا تھا،   آئل ٹینکر میں 48 ہزار پٹرول موجودہے جو  معمولی مقدار میں پٹرول کا بہہ رہا ہے۔

  حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیر عالم خان کی ہدایت پر ایمبولینس اور فائیر وہیکل نے جائے حادثہ پر بروقت رسپانس کیا اور  گزشتہ رات سے ہی فوری پورے علاقے کو کارڈن آف کرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔