پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، دو ملزمان گرفتار

281

چنیوٹ،27اکتوبر(اے پی پی): پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن  کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار کر لیے اور  لاکھوں روپے مالیتی منشیات برآمد کر لی، منشیات فروش ملزمان اکبرممتاز خانزادہ اور ماریہ اکبر سے 19 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی، ملزمان کار پر منشیات کی پی کے سے جنوبی پنجاب لے جا رہے تھے، جو مختلف تعلیمی اداروں میں  سپلائی کی جانی تھی۔

کارروائی ایس ایچ او سٹی محمد افضل، ایس آئی انچارج سی آئی اے اسد اللہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی۔

ڈی پی او بلال ظفر نے کہا کہ منشیات نسلوں کی تباہی ہے،منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔