ملتان ، 24 اکتوبر (اے پی پی ):کمشنر جاویداختر محمود کی سفارش پر اہل ثروت حضرات نے لوڈر رکشے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے حوالے کیے ، عطیہ کئے 20 لوڈر رکشے معروف صنعت کار چوہدری ذوالفقار انجم نے جبکہ 4 لوڈر رکشے کاروباری شخصیت اعجاز شاہ کی طرف سے عطیہ کئے گئے۔
24 لوڈر رکشے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے حوالے کرنے کے سلسلے میں سرکٹ ہاوس میں پروقار تقریب منعقد ہوئی کمشنر جاوید اختر محمود کی تقریب میں شرکت کی اور ممبران صوبائی اسمبلی وسیم خان بادوزئی اور ملک سلیم لابر،واصف راں بھی شریک ہوئے اور چوہدری ذوالفقار انجم، اعجازشاہ اور سی ای او عبدالطیف خان بھی موجود تھے۔
ڈاکٹراختر ملک نے کہا کہ نئی یونین کونسلوں کے اضافے سے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی استعداد کار کو بڑھانے کی ضرورت ہے اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو جدید مشینری سے لیس کرنے کی ضرورت ہےکمپنی کو24 لوڈر رکشے کا عطیہ دلوانے پر کمشنر جاوید اختر محمود کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ نئے لوڈر رکشے مظفرآباد، قاسم بیلہ، ڈیرہ محمدی اور سورج میانی کے علاقوں کی صفائی کیلئے مختص کئے گئے ہیں ۔انہوں کہا کہ ملتان میرا گھر ہے،مجھے اس شہر کی گلیوں،سڑکوں اور مٹی سے محبت ہے، میری خواہش ہے کہ ملتان میں تعیناتی کے عرصے کے دوران ہر شعبے کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کروں اور کہا کہ حکومت کے محدود وسائل کے باوجود ترقی کے لئے پرعزم ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار کا گرین اینڈ کلین پنجاب وژن ہماری منزل ہے کہا کہ آنیوالی نسلوں کے لئے صاف ستھرے ماحول کی فراہمی ہمارا فرض ہے۔
جاویداختر محمود نے کہا کہ ملتان کی مختلف شاہراہوں پر بھرپور شجر کاری کی جارہی ہے،کمپنی کو ملنے والے لوڈر رکشوں سے صفائی میں بہتری آئے گی اور ملتان کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے لئے لوڈر رکشے کا عطیہ دینے پر چوہدری ذوالفقار انجم اور اعجاز شاہ کا مشکور ہوں۔ چوہدری ذوالفقار انجم نے کہا کہ ملتان میرا اپنا شہر ہےشہر کو خوبصورت بنانے کے لئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
اعجاز شاہ نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور ترقی کے لئے میری خدمات ہر وقت حاضر ہیں۔
سی ای او عبدالطیف خان نے کہا کہ کمپنی کو لوڈر رکشے کا عطیہ دلوانے کے لئے کردار ادا کرنے پر کمشنر ملتان کا شکر گزار ہوں۔ کمپنی سے تعاون کرنے پر چوہدری ذوالفقار انجم اور اعجاز شاہ کو سلام پیش کرتا ہوں اور کہا کہ عطیہ میں ملنے والے لوڈر رکشوں کو شہر میں شامل ہونیوالی نئی یونین کونسلوں کی صفائی کے لیے استعمال کیا جائے گا اور شہر کی اہم شاہراہوں کی صفائی کے لئے بھی لوڈر رکشے استعمال ہونگےلوڈر رکشوں کی مختلف یونین کونسلوں میں تقسیم کے حوالے سے پلان تیار کر لیا گیا ہے۔











