ملتان، 20 اکتوبر(اے پی پی ): چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری ماحولیات زاہد حسین نے سہولت بازار ممتاز آبادکا دورہ کیا۔محکمہ فوڈ، انڈسٹریز، ماحولیات اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔
سیکرٹری ماحولیات نے مختلف سٹال دیکھے اور آٹے کی سپلائی بارے دریافت کیا۔انہوں نے آٹے کی کوالٹی اور اس میں نمی کی مقدار کو بھی چیک کیا۔
سیکرٹری ماحولیات زاہد حسین نے اس موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لئے پلان پر عملدر آمد شروع کردیا ہے۔سہولت بازار شہریوں کو مقررہ قیمتوں پراشیاء فراہمی کا بہترین حل ہیں اور ان کے قیام کے اثرات آنا شروع ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی گندم اور چینی درآمد کرنے کے فیصلے سے قیمتوں میں استحکام آئے گا،انہوں نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی کوششیں قابل تعریف کی اور کہا کہ شہر میں سہولت بازاروں کی تعداد میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا۔











