ملتان،16 اکتوبر(اے پی پی ): عید میلادالنبیؐ شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں ۔ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی زیرصدارت انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں متحدہ میلاد کونسل کے اراکین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قمرالزمان قیصرانی بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ حضرت محمدؐ پوری دنیا کے لئے رحمت العالمین بن کر آئے ہیں عید میلادالنبی کے موقع پراسلام کےامن،رواداری اور برداشت کے پیغام کو عام کرنیکی ضرورت ہےیکم ربیع الاول سے12 ربیع الاول تک منظم انتظامات کئے جائیں گے ،عید میلادالنبی کے موقع پر عاشقان رسول کے لئے خصوصی لنگر کا اہتمام کیا جائے گا عید میلادالنبی کے جلوسوں کے شرکاء کے لئے سبیلیں بھی لگائی جائیں گی۔
ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ہدایات جاری کی کہ سٹریٹ لائٹس کا نظام مکمل بحال اور سیوریج سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کی جائے گی ہر ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کا عیدمیلادالنبی کے موقع پر ڈیوٹی روسٹر جاری کیا جائے گا۔
اے ڈی سی جی قمرالزمان قیصرانی نے کہا کہ عید میلادالنبی کےجلوسوں اور تقریبات کے سلسلے میں بھرپور تعاون کیا جائے گا ایس پی انویسٹی گیشن ربنواز نے کہا کہ عیدمیلادالنبی کے سلسلے میں تمام روایتی جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی
سی ٹی او ظفر بزدار نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے سلسلے میں جامع ٹریفک پلان تشکیل دیا جائے گا اور پمیڈیا کے ذریعے متبادل روٹس بارے عوام کو آ گاہ کیا جائے گا۔
داود مکی نے کہا کہ صفائی پر مامور ورکرز جلوسوں کے اوقات کے مطابق ہمہ وقت صفائی پر موجود رہیں گےعلماء اور جلوسوں کے منتظمین کا عید میلادالنبی کے انتظامات کرنیکی خوبصورت روایت قائم کرنے پر ڈپٹی کمشنر کو خراج تحسین پیش کیاانجمن اسلامیہ کے عہدیداران ملک سجاد،مظہر جاوید سیال،تاج محمدتاج اور ملک جمال موجود تھے۔