پشاور، 16اکتوبر(اے پی پی): خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے لائیو سٹاک اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2 ہزار سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ تلف کردیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشنز شایان علی جاوا نے آپریشن کے بارے میں میڈیا کو بتایا کہ موٹروے ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کے دوران دودھ کے سامپلز چیک کئے گئے، جن میں کیمکلز اور 40 فیصد پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر پشاور صہیب بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو صاف دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے، ملاوٹ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا۔
صہیب بٹ نے کہا کہ دودھ کو تلف کرنے سے قبل لائیو سٹاک ڈپارٹمنٹ سے موقع پر ٹیسٹ کرایا گیا، جبکہ خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کے ساتھ ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ مزید جاری رہیگا۔











