ملتان ؛ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ہائی کورٹ سے ملاقات،مقدمات کی بروقت سماعت میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق

75

ملتان ،27اکتوبر  (اے پی پی):ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ظفر اقبال نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ہائی کورٹ ملتان بنچ ایم رمضان خالد جوئیہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے ان کو ملتان تعیناتی پر خوش آمدید کہا۔

دونوں افسران نے قانونی مسائل اور دفتری پیچیدگیوں پر تفصیلی گفتگو کی اور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں زیر سماعت سرکاری مقدمات کی تیز تر تکمیل کے لئے عدالت عالیہ کے احکامات پر من و عن فوری عمل درآمد کا میکانزم طے کیا جس کے لئے یہ بھی طے کیا گیا کہ جلد ہی ہائی کورٹ کے علاقہ میں موجود تمام  آور پی اوز  ڈی پی اوز کی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ملتان کے دفترمیں میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مقدمات کی سماعت میں حائل تاخیری اسباب تلاش کر کے ان کا سدباب کیا جائے گا اور عدالت عالیہ کے احکامات کی بروقت تکمیل کا اہتمام کیا جائے۔

اس موقع پر ایم رمضان خالد جوئیہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے یہ بھی واضع کیا کہ ہمارا دفتر عدالت عالیہ کے احکامات کی بروقت پیروی کرکے۔ گورنمنٹ اور عدلیہ کے مابین موثر رابطہ کار کو مضبوط کرنے کی اپنے حد تک بھر پور کوشش کر رہا ہے جو سرکاری محکمہ جات کی بروقت کوآرڈینیشن سے مزید مستحکم ہوسکتا ہے۔