ہری پور ، 27 اکتوبر (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح ضلع ہری پور کی تحصیل غازی میں بھی 27 اکتوبر بھارت کے کشمیر پر غیر قانونی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا ہے ،ہری پور کی تحصیل غازی میں مظلوم کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
ریلی کا آغاز رضوان شہید چوک سے ہوا جبکہ ریلی بازار سے ہو کر واپس ٹی آر او چوک میں اختتام پذیر ہوئی ، ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر غازی نے کی ۔ ریلی میں ڈی ایس پی غازی شاہنواز خان، تحصیلدار سید اکبر شاہ، انجمن تاجران، سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد سکولوں کے طلباء اور صخافیوں نے شرکت کی ۔











