ملتان: آئندہ دو ہفتوں میں مہنگائی پر قابو پا لیں گے : ڈاکٹر یاسمین راشد

65

ملتان21 اکتوبر (اے پی پی ):صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا  ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے اقدامات کر رہی ہے آئندہ دو ہفتوں میں مہنگائی پر قابو پا لیں گے، جبکہ پنجاب میں32 ارب روپے صرف ادویات کی فراہمی کے لیے دیئے جاتے ہیں جبکہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج پر آنے والے اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایم اے کی تقریب حلف برداری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر جیلخانہ جات زوار وڑائچ اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت ندیم قریشی ،ایم،پی اے ملک سلیم لابر،ایم،پی سے مسز سبین گل بھی موجود تھیں ۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول زرداری اپنے ابووں کو بچانے نکلے ہیں یہ ان کا ذاتی ایجنڈا ہے باقی اپوزیشن 11جماعتیں مل کر ابو بچاؤ مہم کا حصہ بن چکی ہیں انہیں نہ تو ملک سے کوئی غرض ہے نہ انہیں عوام سے کوئی ہمدردی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گی اور پی ٹی آئی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔