ملتان میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،11 گرفتار،2 لاکھ 12 ہزار روپے جرمانہ عائد

360

ملتان ، 13 اکتوبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی ،24 گھنٹوں کے دوران11گرانفروش گرفتار،2 لاکھ 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں سیکرٹری آرٹی اے احمد رضا نے گلگشت کے ایریا میں بڑے ڈیپارٹمنل سٹورز میں اشیاء کے نرخ چیک کیں،  گرانفروشی پرفیملی سپر سٹورکو30 ہزار روپے اور الطیف سٹور کو40 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔اس کے علاوہ   الایوب پولٹری میٹ شاپ کو 20 ہزار روپے اورپھلوں و سبزی فروشوں کو13 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

اے سی صدر آبگینے خان نے دنیا پور روڈ پر اشیائے ضروریہ کے نرخ چیک کئے اور اشیاء کی مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے پر دکانداروں کو49 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

سپیشل پرائس مجسٹریٹ نعیم چنگیزی نے مغدوم رشید روڈ پر نرخوں کی پڑتال کی اور 10 ناجائز منافع خوروں کو موقع پر گرفتار کرا دیا گیا ،نعیم چنگیزی نے گرانفروشوں پر30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا  جبکہ سپیشل پرائس مجسٹریٹ ملک نعمان نے گلشن مارکیٹ،سمیجہ آباد،واپڈاٹاؤن اور مبین مارکیٹ میں  نرخ چیک کئے اور ایک  گرانفروش گرفتار اور 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔