ملتان :ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا ٹمبر مارکیٹ میں قابض تاجروں کے خلاف آپریشن شروع

90

ملتان ،05 اکتوبر(اے پی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ٹمبر مارکیٹ میں سڑکوں اور گرین بیلٹس پر قابض تاجروں کے خلاف آپریشن لانچ کر دیا ہے ۔سڑکوں اور گرین بیلٹس پر لکڑی اور فرنیچر سٹاک کر نیوالوں کو نوٹس جاری کر دئے گئے ہیں، ٹمبر مارکیٹ میں سڑکوں پر قائم تجاوزات ٹریفک اور صفائی کی راہ میں رکاوٹ بن گئیں ہیں ،سڑکوں اور گرین بیلٹس پر پڑا فرنیچر اور لکڑی کےسٹاک نہ ہٹانے پر جرمانے کا انتباہ جاری کر دیا گیا ہے ۔

اس موقع پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی فیس بک شہریوں کی پاپولر سوشل میڈیا سائیٹ بن گئی ہے، آبادی میں قائم  بھانوں اور سڑکوں پرملبہ بارے فیس بک کے ذریعے شہریوں کی سینکڑوں شکایات موصول ہوئی ہیں انفورسمنٹ ونگ نے بھی شکایات کے ازالہ کے لئے مرحلہ وارکاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

گزشتہ72 گھنٹوں کے دوران انفورسمنٹ ونگ نے331 شہریوں کو نوٹس جاری کئے ہیں۔