ملتان ، 22 اکتوبر (اے پی پی ): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا احسن اقدام، عدم توجہی غفلت کا شکار بے آسرا 2 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے۔حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 8 سالہ احسان، 10 سالہ فرمان شامل ہیں بچوں کو بوسن روڈ سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔ان بچوں کا تعلق بیٹ میر ہزار مظفرگڑھ سے ہے۔
بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے، لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سے رابطہ کریں ۔











