نوشہرہ ورکاں،01اکتوبر (اے پی پی ) :گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگوکی ورکاں میں ایک ٹیچر طالبہ اور چوکیدار میں کرونا وائرس ظاہر ہونے پر محکمہ صحت نے سکول کو یکم ستمبر تک بند کیا تھا جس کی تعلیمی سرگرمیاں آج سے دوبارہ بحال کر دیں گئیں ہیں، مزکورہ سکول میں کرونا کے شواہد اس وقت ملے جب تحصیل بھر کے سکولوں میں اساتزہ طلباء اور دیگر ملازمین کے کرونا ٹیسٹ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
یکم ستمبر سے قبل منگوکی ورکاں کے مزکورہ سکول میں اینٹی کرونا کلورین سپرے کرائی گئی اور کرونا سے متاثرہ طالبہ ٹیچر اور چوکیدار کو گھروں میں رہ کر آئسولیشن کا وقت پورا کرنا کو کہا گیا جبکہ ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔
حکومتی ہدایات کے مطابق جن سکولوں میں کرونا کی شکایت ظاہر ہو گی ان سکولوں میں ہی تعلیم کے نظام کو معطل کیا جائے گا اور سکولوں میں کرونا ٹیسٹ لینے کا سلسلہ جاری ہے اور منگوکی ورکاں سکول سے ایک سو ایک افراد وطلباء کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے۔











