ورلڈ سٹوڈنٹ ڈے (عالمی یوم طلباء) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے زیر انتظام چائلڈ پروٹیکشن سکول میں تقریب کا انعقاد

412

ملتان اکتوبر ،15 ورلڈ سٹوڈنٹ ڈے (عالمی یوم طلباء) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے زیر انتظام چائلڈ پروٹیکشن سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں چائلڈ پروٹیکشن سکول کے ٹیچرز اور زیر تعلیم بچوں نے شرکت کی چائلڈ پروٹیکشن سکول میں زیر تعلیم بچوں کو عالمی یوم طلباء اور تعلیم کی اہمیت بارے بتایا گیاچائلڈ پروٹیکشن سکول میں 50 سے زائد لاوارث بے آسرا سٹریٹ چلڈرن زیر تعلیم ہیں عالمی یوم طلباء کے موقع پر تقریب منعقد کرنے کا مقصد ان لاوارث بے آسرا سٹریٹ چلڈرن میں تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنا ہے تاکہ ان بچوں میں بھی تعلیم حاصل کرنے بارے شعور اجاگر ہو اور معاشرے میں اپنا مفید کردار ادا کر سکیں۔